the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





مصر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے شبے میں فائرنگ کر کے کم از کم 12 سیاحوں کو ہلاک اور دس کو زخمی کر دیا ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ فوج اور پولیس مغربی صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھیں کہ غلطی سے میکسیکو کے ایک سیاحتی گروپ میں شامل چار گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنا گئیں۔

بیان کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں 12 سیاح ہلاک ہوگئے جن میں مصر اور میکسیکو کے شہری شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے دس افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ جہاں یہ



واقعہ پیش آیا وہاں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے اپنے دو شہریوں کی اس واقعے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

میکسیکو کے صدر پینا نیوٹو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "میکسیکو اپنے شہریوں کے خلاف ایسے واقعات کی مذمت کرتا ہے اس نے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل تحقیقات کر کے بتایا جایا کہ مصر کی حکومت نے کیا کیا ہے۔"

جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ سیاحوں میں تو مقبول ہے لیکن یہاں دہشت گرد بھی سرگرم ہیں جو اکثر مصری سکیورٹی فورسز پر حملے کرتی رہتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.